لاہور: (دنیا نیوز) پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سیالکوٹ کو کرپشن کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف بعد از انکوائری مقدمہ درج کیا گیا، انکوائری میں کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ملزم پر الزام ہے کہ اس نے مدعی مقدمہ سے مختلف اوقات میں دو کروڑ 70 لاکھ روپے رشوت لی، ملزم کو اینٹی کرپشن سیالکوٹ نے بعد از انکوائری گرفتار کیا ہے۔