لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں یوم عاشور تک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا۔
نگران پنجاب حکومت کے محرم الحرام کے تقدس اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بڑے فیصلے سامنے آ گئے، صوبے کے حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر رینجرز اور فوج تعینات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں یکم سے 12 محرم الحرام تک دفعہ 144 نافذ کردی گئی
پنجاب بھر میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو نظر بند رکھے جانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اشتعال انگیزی اور مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف فوری مقدمات درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔