نارنگ منڈی : شوہر نے چھریوں کے وار کرکے بیوی کوقتل کردیا

Published On 20 July,2023 12:50 pm

نارنگ منڈی : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ داماد ذوالقرنین نے میرے سامنے میری بیٹی کو پیٹ میں چھریاں مار کر قتل کیا۔

پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ملزم ذوالقرنین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کی جانب سے مقتولہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔