منڈی بہاؤالدین : اٹلی جانے کا خواہشمند نوجوان انسانی سمگلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا

Published On 21 July,2023 09:53 am

منڈی بہاؤالدین : (دنیانیوز) اٹلی جانے کا خواہشمند نوجوان 2 بچوں کا باپ لیبیا میں جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین منشی محلہ کا رہائشی بلال عثمان بھی انسانی سمگلنگ کی بھینٹ چڑھ گیا، بلال عثمان تین ماہ قبل سہانے خواب لیکر اٹلی کیلئے روانہ ہوا ہوا تھا ۔

بلال دو بچوں کا باپ اور والدین کا سہارا تھا، انسانی سمگلر نے لیبیا میں بلال عثمان کو دو دو دن بھوکا رکھا، بھوکا رہنے سے بلال کی حالت غیر ہوگئی اور وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

والدین نے لیبیا سے بیٹے کی لاش لینے کیلئے 9 لاکھ روپے ادا کئے ، جبکہ سمگلر نے اٹلی پہنچانے کیلئے بلال سے 29 لاکھ وصول کئے۔

یاد رہے کہ ماہ جون میں یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں کم از کم ساڑھے تین سو پاکستانی سوار تھے جن میں سے صرف 12 زندہ بچے۔

رواں برس 13 مارچ کو ہی ایسے ایک واقعے میں 28 پاکستانیوں سمیت 79 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں پاکستان کی نیشنل فٹ بال ٹیم کی سابق کھلاڑی شاہدہ رضا بھی شامل تھیں۔