لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان میں وقاص اور جواد شامل ہیں جو کہ سو سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔