کراچی : متعدد وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار

Published On 22 July,2023 07:23 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی کارروائی کے دوران متعدد وارداتوں میں مطلوب 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل اور سٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔