لاڑکانہ: قمبر کے جوڈیشل لاک اپ سے 15 قیدی فرار ہوگئے

Published On 23 July,2023 07:21 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) جیل کی پکی دیواریں قیدیوں کیلئے ریت کی دیواریں ثابت ہوئیں، قمبر کے جوڈیشل لاک اپ سے 15 قیدی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق قیدی جوڈیشل لاک اپ کی چھت توڑ کر فرار ہوئے، فرار ہونے والوں میں بڑی تعداد منشیات کے عادی ملزمان کی ہے، مفرور قیدی بیرک نمبر 21 میں قید تھے۔

جیل سے فرار ہونے والوں میں عامر گاڈہی، وسیم ٹوٹانی، رب نواز خاص خیلی، زبیر شیخ، اصغر مغیری، صدام مغیری شامل ہیں۔

علاوہ ازیں رحمت بروہی، اسحاق گوپانگ، یوسف جویو، ایاز کھوسو، سرفراز شیخ بھی فرار قیدیوں میں شامل ہیں، پولیس نے قیدیوں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر رکھی ہے۔