کراچی: شاہراہ فیصل پر پولیس کی کارروائی، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

Published On 24 July,2023 08:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتیوں میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کے شاہراہ فیصل فلک ناز پلازہ کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمہ عابدہ پروین اور ملزم عبدالمجید اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔

ادھر لانڈھی فیچر کالونی میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ظفر اقبال جبکہ بلدیہ ٹاؤن میمن کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے فیصل زخمی ہوگیا۔