اینٹی نارکوٹکس فورس کی ملک بھر میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار

Published On 25 July,2023 09:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر میں جاری مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں اسلام آباد، کوٹ عبدالمالک، پبی، زخاخیل اور مائی کولاچی میں کی گئیں۔

ملزمان کے قبضے سے 60 آئس بھرے کیپسولز، 700 گرام ویڈ، 73 کلو 200 گرام افیون برآمد کی گئی، کارروائی میں 78 کلو 624 گرام ہیروئن، 106 کلو 200 گرام چرس بھی قبضے میں لی گئی۔

ترجمان اے این ایف نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔