شیخوپورہ : (دنیا نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس میں فائرنگ کے نتیجے میں سکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ تحصیل فیرزوالا میں کوٹ عبدالمالک موٹروے انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے آفس میں نامعلوم افراد نے گھس کر اندھا دہند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
گولیاں لگنے سے تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہوگئے، تاہم ہسپتال منتقل کرتے ہوئے شدید زخمی سکیورٹی گارڈ راستے میں دم توڑ گیا۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او شیخوپورہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
جاں بحق افراد کی شناخت سرفراز، مہر علی، لطیف اور سعید کے نام سے ہوئی ہے۔