اوکاڑہ: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک، 3 فرار ہوگئے

Published On 25 July,2023 11:13 pm

اوکاڑہ: (دنیا نیوز) پل گارہ کے قریب پولیس مقابلہ میں ساتھیوں کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود پل گارہ کے قریب ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی ، مقابلے کے دوران 2 نامعلوم ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے جبکہ 3 ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اوکاڑہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فرار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے جبکہ موقع سے موٹرسائیکلز مال مسروقہ، نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔