لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ایک شخص کو قتل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق کھاڑک نالا کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا جس کی شناخت 35 سالہ نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سلامت پورہ نیاز بیگ کا رہائشی تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فرانزک ٹیموں کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں، واقعہ بظاہر ذاتی عداوت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔