منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

Published On 26 July,2023 11:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

ایس ایس پی فیصل بشیر کے مطابق زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے عباسی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

فیصل بشیر کے مطابق ملزمان سے لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا، ملزموں واردات کے بعد موقع سے فرار ہو رہے تھے۔