نارنگ منڈی میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

Published On 27 July,2023 11:17 am

نارنگ منڈی : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر نارنگ منڈی میں معمولی تلخ کلامی 29 سالہ نوجوان کی جان لے گئی۔

پولیس کے مطابق نارنگ منڈی کے گاؤں منج میں فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا گیا ، مقتول کی شناخت سدھیر سکنہ منج کے نام سے ہوئی ہے  ۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے لاش قبضہ میں لے کرکارروائی کاآغاز کردیاہے۔