لاہور: (دنیا نیوز) شہر میں لوکل گورنمنٹس اداروں کے ذریعے ترقیاتی سکیمیں شروع کرائی جائیں گی، ادھورے کام دوبارہ شروع کرانے کا بھی الٹی میٹم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گلی ،محلوں ،شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں سمیت ترقیاتی کاموں پر 5 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
شہر میں ترقیاتی کاموں کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں،24-2023ء کے بجٹ میں ترقیاتی سکیمیں منظوری کے لئے مختص کر دی گئی ہیں، اسلام پورہ ،سنت نگر ،کریم پارک اور قصور پورہ کے لئے 1 ارب 25 کروڑ کی 21 ترقیاتی سکیمیں رکھی گئی ہیں۔
ریواز گارڈن، چوبرجی، ملتان روڈ کے لئے ایک ارب دس کروڑ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں، پی پی 151 میں سمن آباد کے لئے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز اور ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئی ہیں، پی پی 158، 159 اور 160 کے لئے الگ الگ 7 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے جا رہے ہیں۔
اسی طرح پی پی 161، 167، 170 اور پی پی 173 کے لئے بھی 7 کروڑ 50 لاکھ فی حلقہ کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں، حلقہ این اے 133 ، این اے 125 امین پارک ،راوی روڈ کی سکیمیں بھی بجٹ میں منظوری کی منتظر ہیں، اُردو بازار، دھوپ سڑی روڈ، پیسہ اخبار مارکیٹ کی سکیمیں شامل کی گئی ہیں۔