سروز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کی بجلی بندش پر نگران وزیر اعلیٰ نے ایم ایس کو ہٹا دیا

Published On 23 July,2023 08:50 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انکوائری کمیٹی نے سروسز ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں بجلی بریک ڈاؤن کی رپورٹ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی کو پیش کر دی۔

وزیر اعلیٰ محسن رضا نقوی نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فرائض میں غفلت برتنے پر سمز کے پرنسپل ڈاکٹر فاروق افضل اور ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر احتشام کو عہدے سے ہٹا کر فوری طور پر او ایس ڈی بنا دیا ہے، سروسز ہسپتال کے ای این ٹی آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے سے مریضوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔

نگران وزیر اعلیٰ نے واقعے کی تحقیقات کیلئے سیکرٹری صحت کی سربراہی میں 2 رکنی کمیٹی قائم کی جس نے آپریشن تھیٹر میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری کی اور حالات کا جائزہ لیا، آپریشن تھیٹر میں بجلی بند ہونے پر جنریٹر بھی آپریشنل نہیں تھا، انکوائری کمیٹی نے بجلی کی بندش کے واقعے پر نگران وزیر اعلیٰ کو رپورٹ پیش کی۔