عارف والا: (دنیا نیوز) بچوں کو چھیڑنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے روکنے پر با اثر افراد برا مان گئے، خاتون اور اس کی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
بااثر افراد کا تشدد سے دل نہ بھرا تو خاتون اور اس کی حافظ قرآن طالبہ بیٹی پر کتے چھوڑ دیئے، بدترین تشدد اور کتے کے کاٹنے سے بیٹی اور اس کی والدہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متاثرین نے میڈیکل کے بعد مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست گزار دے دی۔
افسوناک واقعہ تھانہ احمدیار کے گاؤں 119 ای بی میں پیش آیا، متاثرہ خواتین نے انصاف کیلئے اعلیٰ حکام سے اپیل کر دی، ڈی ایس پی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ایس ایچ او کو ملزمان کیخلاف فوری طور پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔