لاہور: (دنیا نیوز) ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود نے زیر التوا مقدمات کے چالان کے تناسب میں بہتری لانے کا حکم دے دیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ونگ ڈاکٹر انوش مسعود کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مقدمات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ خاموش ملزمان اور روڈ سرٹیفکیٹس کی پینڈینسی کلیئر کریں، چالان تناسب میں بہتری لانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور مقدمات کی جلد یکسوئی کیلئے تفتیشی افسروں سے روزانہ میٹنگ کریں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تکمیل چالان اور کیسز یکسو کرنے کیلئے پراسیکیوٹرز سے کوآرڈی نیشن کریں، متحرک گینگز سمیت اشتہاری ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔