لاہور: (دنیا نیوز) نگران پنجاب حکومت نے مختلف محکموں میں خدمات انجام دینے والے 13 افسران کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی۔
سیکرٹری عملدرآمد ایوان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فرخ نوید، ڈائریکٹر جنرل لائبریری محمد اظہر حیات کی گریڈ 20 میں ترقی ہوگئی، ممبر بورڈ آف ریونیو ملک عبدالوحید، رافید احمد ملہی، سید نجف اقبال اور رانا شوکت علی بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔
سیکرٹری محکمہ فوڈ زمان وٹو، رجسٹرار کوآپریٹو سوسائیٹیز اشفاق احمد، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی طارق محمود اور سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب افضل ناصر خان کو بھی گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی۔
ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم، ممبر انکوائریز محکمہ سروسز محمد اقبال اور سپیشل سیکرٹری ہاؤسنگ اربن طیب فرید بھی گریڈ 20 میں ترقی پانے والے افسران کی فہرست میں شامل ہیں۔