منڈی بہاءالدین میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق

Published On 27 July,2023 01:55 pm

منڈی بہاءالدین: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق تھانہ گوجرہ کے علاقہ چک 33 خاصہ میں مخالفین کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ، مقتول کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی ہے ۔

فائرنگ کے بعد ملزم فرار موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ۔

پولیس کے مطابق خاصہ چک میں اس دشمنی میں فریقین کے سات افراد پہلے ہی قتل ہو چکے ہیں۔