کشمور: ڈکیت گینگ کا سرغنہ 'جانو اندھڑ' 8 ساتھیوں سمیت مارا گیا

Published On 28 July,2023 08:58 am

کشمور: (دنیانیوز) سندھ کے ضلع کشمور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ جانو اندھڑ 8 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

سندھ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ملزمان میں بدنام زمانہ 4 ڈکیت جانو  ، سومر شر،نظرو شر شامل ہیں ۔

آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ پولیس اور ملزمان کےمابین مقابلہ کچے گیہلپور میں ہوا ، مارے جانے والے ڈاکو جانو اندھڑ پر زندہ یا مردہ گرفتاری پر ایک کروڑ روپے انعام سندھ حکومت نے رکھا ہوا تھا۔

آئی جی سندھ کے مطابق صوبے میں امن ومان کی بحال کیلئے سندھ پولیس اقدامات کررہی ہے۔