پنجاب میں سی ٹی ڈی کا آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشتگردگرفتار

Published On 28 July,2023 10:42 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیم کے 10 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ آپریشن لاہور، ملتان، ڈی جی خان اور اٹک میں کیے گئےہیں  ، گرفتار دہشت گردوں کے قبضےسے بارودی مواد ،ڈیٹونیٹرز اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی  پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں سے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے پر بھی 7 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔