فیصل آباد:شارجہ سے آنیوالے مسافروں سے کروڑوں مالیت کا نان کسٹم سامان برآمد

Published On 28 July,2023 05:57 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) ائیر پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی، کروڑوں مالیت کا نان کسٹم سامان برآمد کرلیا۔

کسٹم انٹیلی جنس حکام کے مطابق شارجہ سے آنے والے تین ملزمان سے 971 موبائل فونز، 80 آئی پیڈز، ڈرون کیمرے اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔

کسٹم ذرائع کے مطابق ملزمان نے سامان بیگ اور شاپرز میں چھپا رکھا تھا، گرفتار ملزمان میں اشرف،شیراز اور اسامہ شامل، مقدمات درج کرلیے گئے۔