مردان : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

Published On 31 July,2023 01:05 am

مردان : ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

ڈی پی او مردان نجیب الرحمن کے مطابق ساڑو شاہ کے علاقے میں ناکہ پر موٹر سائیکل پر سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی گئی جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جسے گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

حکام کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے اہلکار کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔