اسلام آباد: (دنیانیوز) حکومت پاکستان نے ورلڈ جونئیر سکواش کا ٹائٹل جیتنے والے حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حمزہ خان کی حوصلہ افزائی کریں گے، حمزہ خان کے اعزاز میں 2 اگست کوخصوصی تقریب منعقد ہو گی جس میں وزیراعظم شاندار کارکردگی پر حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے کا کیش ایوارڈ دیں گے ۔
آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کی زیر نگرانی حمزہ خان نے ٹریننگ کی، ورلڈ جونیٸر ایونٹ کی تیاری کے لیے آرمی اسپورٹس نے سہولیات فراہم کی تھی۔
تقریب میں وفاقی وزیر احسان مزاری، پاکستان سپورٹس بورڈ، سکواش فیڈریشن کے حکام بھی شرکت کرینگے۔
واضح رہے کہ حمزہ خان نے 37سال بعد پاکستان کے لیے ورلڈ جونیئر کا ٹائٹل جیتا ، اس سے قبل جان شیر خان نے آخری بار 1986 میں ورلڈ جونئیر ٹائٹل جیتا تھا۔