اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ دورہ پاکستان کے دوران وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے۔
وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور کابینہ ارکان کا چینی نائب وزیراعظم سے تعارف کرایا۔
قبل ازیں اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے نائب وزیراعظم اور وفد کا پاکستان آمد پر گرمجوشی سے استقبال کرنے پر خوشی ہوئی۔
It is my pleasure to warmly welcome the Chinese Vice-Premier H.E. He Lifeng and members of his delegation to Pakistan. They are visiting Pakistan to join us in celebrating the 10th anniversary of CPEC and witnessing first-hand the transformations brought about by this…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 31, 2023
وزیراعظم کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہی لی فنگ اور ان کا وفد سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کرے گا، چین کا اعلیٰ سطح کا وفد گیم چینجر منصوبے کے تحت ہونے والی پیشرفت کا بھی مشاہدہ کرے گا۔