اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی توثیق کے بعد مزید 2 بلوں کی منظوری دے دی ہے۔
صدر مملکت نے بورڈ آف انویسٹمنٹ (ترمیمی) بل 2023ء کی منظوری دے دی، بل کا مقصدر بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس 2001ء میں ترمیم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی
صدر عارف علوی نے پاکستان جنرل کاسمیٹکس بل 2023ء کی بھی توثیق کر دی جس کا مقصد کاسمیٹکس کی خرید و فروخت، معیار، پیکنگ، تیاری، سٹوریج اور تقسیم کو ریگولیٹ کرنا ہے۔
صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔