جلاؤ گھیراؤ مقدمہ: ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع

Published On 04 August,2023 01:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے شیر پاؤ پل پر اداروں کیخلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 دن کی توسیع کر دی اور پی ٹی آئی رہنما کو 17 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پولیس کو سابق وزیر کیخلاف جلد چالان جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد شیر پاؤ پل پر اداروں کے خلاف تقریر اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں نامزد ہیں، سابق وزیر کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔