اپوزیشن لیڈر کیخلاف ووٹ دینے پر پی ٹی آئی نے 9 ارکان اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی

Published On 03 August,2023 10:25 pm

کراچی: (دنیا نیو) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کے خلاف ووٹ دینے پر پی ٹی آئی نے 9 ارکان سندھ اسمبلی کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کر دی۔

شوکاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر بنیادی رکنیت معطل کی گئی، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے نوٹس جاری کر دئیے۔

عباس جعفری کی بنیادی پارٹی رکنیت پہلے ہی ختم کی جا چکی ہے، دیگر ارکان میں رابعہ اظفر، بلال غفار، عمرعماری، ڈاکٹرسنجے، علی عزیز جی جی شامل ہیں، ڈاکٹر عمران شاہ، دیوان سچ آنند، کریم بخش گبول کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔