راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں شہریار آفریدی کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے انہیں عدالت کے سامنے پیش کیا جہاں عدالت نے شہریار آفریدی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا، جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔
بعد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا، شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈر کے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا، گرفتاری کے بعد شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
شہریار آفریدی کو راولپنڈی انسداد دہشتگردی گردی کی عدالت نے جعلی مقدمہ میں گرفتار کرنے پر ڈسچارج کردیا اور پولیس افسران کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ڈسچارج ہونے کے بعد عدالت سے روانگی پر پولیس نے شہریار آفریدی اور انکے ساتھ وکلا کو تشدد کا نشانہ بنایا
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) August 4, 2023
شہریار آفریدی قانون کا سامنا… pic.twitter.com/ZhZDJN75oR
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے شہریار آفریدی کو ایک مقدمے میں رہا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن رات گئے انہیں اڈیالہ جیل سے رہائی کے فورا بعد گرفتار کر کے دوبارہ نظر بند کر دیا گیا۔