اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قانونی جنگ میں خوش قسمت قرار دے دیا۔
سینیٹ اجلاس سے واپسی پر صحافی نے وزیر قانون سے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی پر خاموشی؟ کیا نواز شریف، مریم نواز و دیگر قائدین خوش نہیں؟، اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ ضروری نہیں کہ ہر کسی پر بیان دینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں اپیل کا حق ہے: وفاقی وزیر قانون
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس اپیل کا حق ہے وہ اپیل کریں، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے پاس اپیل کا حق نہیں تھا، چیئرمین پی ٹی آئی خوش قسمت ہیں کہ انہیں سیشن عدالت نے سزا دی۔
اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا ہے کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ نے نااہل کیا جس کی کوئی اپیل بھی نہیں تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی سے خوش نا خوش ہونے والی بات نہیں، لیگل کورس ہوا ہے۔