کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو مختلف محکموں میں بھرتیوں سے روک دیا۔
سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے 140 سے زائد محکموں میں سندھ حکومت کی بھرتیوں کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
ایم کیو ایم کی درخواست میں کہا گیا تھا کہ سندھ حکومت قانونی تقاضے پورے کئے بغیر بھرتیاں کر رہی ہے اور صوبائی حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو نوکریوں سے نوازا جا رہا ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت کی مدت 11 اگست 2023 کو ختم ہو رہی ہے اور ان کا یہ عمل الیکشن سے قبل دھاندلی کے زمرے میں آتا ہے۔
عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتیوں کے سلسلے کو روک دیا اور ملازمتوں سے متعلق جاری مختلف اشتہارات کو بھی معطل کر دیا۔
عدالت نے سندھ حکومت اور دیگر کو 30 اگست کے لئے نوٹس بھی جاری کر دیئے۔