دوڑ: (دنیا نیوز) سکھر ڈویژن میں ریلوے حادثات کا سلسلہ نہ رُک سکا، دوڑ ریلوے سٹیشن کے قریب مال گاڑی کے دو ڈبے پٹڑی سے اتر گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ ریلوے کلومیٹر 321 کے مقام پر پیش آیا ہے، حادثے کے بعد اَپ ٹریک پر ریلوے کی ٹریفک معطل ہو گئی، حکام کے مطابق مال گاڑی کی دو کوچز ٹریک سے اتری ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نواب شاہ کے قریب ہزارہ ایکسپریس میں 30 قیمتی جانیں ضائع اور 50 افراد زخمی ہوئے تھے۔
سکھر ڈویژن میں ریلوے ٹریک کی زبوں حالی کے باعث مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔