موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافر رل گئے

Published On 25 July,2023 02:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں موسم کی خرابی کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہورہی ہیں جس کے باعث مسافروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سے کراچی کیلئے جانے والی ٹرینیں تاخیر سے روانہ ہوں گی، قرا قرم ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 7 بجے روانہ ہو گی۔

کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 7 بجکر30 منٹ پر روانہ ہوگی، بزنس ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے شام 6 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہونی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملت ایکسپریس فیصل آباد سے کراچی کیلئے شام 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی جبکہ  باقی تمام ٹرینیں مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔