نارووال: علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

Published On 19 June,2023 08:37 pm

نارووال: (دنیا نیوز) کراچی سے سیالکوٹ جانیوالی علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ذرائع کے 9 اپ علامہ اقبال ایکسپریس کراچی سے براستہ لاہور نارووال آ رہی تھی کہ بدوملہی سٹیشن پر ٹرین کی بوگی کے ویل کھل گئے ، رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔

ٹرین بدوملہی سٹاپ کرنے کے بعد نارووال کے لئے روانہ ہونے لگی تھی ، بوگی ٹریک سے اترنے سے لوگوں نے چیخ وپکار کی ،مسافروں نے ٹرین سے چھلانگیں لگائی۔

ریلوے حکام کے مطابق بوگی ٹریک پر اترنے سے آنے جانے والی ٹرین کی آمدورفت معطل ہوگئی، امدادی کارروائی جاری ہے جلد ٹرین آپریشن کو بحال کردیا جائے گا۔