لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان ریلویز نے لاہور سے کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس یکم مئی سے چلانے کا اعلان کر دیا۔
ریلوے انتظامیہ نے شالیمار ایکسپریس پر کرایوں میں رعایت دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، مسافروں کے لیے شالیمار ایکسپریس کی ٹکٹوں پر یکم مئی سے 15 مئی تک 20 فیصد رعایت ہو گی۔
16 مئی سے 31 مئی تک تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر 10 فیصد رعایت دی جائے گی، شالیمار ایکسپریس کی کرنٹ بکنگ پر بھی اتنی ہی رعایت ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی تباہی کی لمبی داستان ہے نہ سنیں تو بہتر ہے: خواجہ سعد رفیق
تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو پہلے سے بکنگ کروانے والے مسافروں کو 20 اور 10 فیصد رقم ریفنڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان ریلویز کی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔