عید الفطر پر مسافروں کیلئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہو گئی

Published On 18 April,2023 08:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عید الفطر پر مسافروں کیلئے پہلی خصوصی ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے روانہ ہو گئی۔

پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کیلئے 5 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلہ میں دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا سستا، پاکستان میں مہنگا ہوگیا

ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تیسری عید سپیشل ٹرین 19 اپریل کو کراچی سے لاہور تک چلائی جائے گی، چوتھی عید سپیشل ٹرین راولپنڈی سے کوئٹہ تک 26 اپریل کو چلے گی۔

محکمہ ریلویز کے ترجمان کے مطابق پانچویں اور آخری عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی تک 27 اپریل کو چلائی جائے گی۔