بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی

Published On 11 April,2023 05:46 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بولان کے علاقے میں مشکاف ریلوے سٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا، دھمکہ لاہور جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے کچھ دیر بعد ہوا جس سے ٹرین بال بال بچ گئی۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریک کو نقصان ہوا ہے ، دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا۔