کراچی: (دنیا نیوز) دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باوجود کراچی کینٹ سٹیشن پر لگائے گئے کئی واک تھرو گیٹ ناکارہ ہوگئے۔
کراچی کینٹ سٹیشن پر ایک طرف دھماکا خیز مواد کا کھوج لگانے والے آلات اور ریل گاڑیوں کے اندر معائنہ کرنے والا سسٹم ناپید ہے تو دوسری جانب مسافروں کا سامان چیک کرنے کا کوئی انتظام ہی نہیں۔
سٹیشن کی سکیورٹی پر مامور اہلکار بھی مسافروں کا سامان چیک کرنے کے بجائے اپنی ہی باتوں میں مصروف نظر آتے ہیں۔
شہریوں نے کینٹ سٹیشن کی سکیورٹی کو ناکارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیشن کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ سمیت نفری بڑھائی جائے۔