اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین سے مال گاڑیوں کو لگنے والی 70 مزید نئی بوگیاں پیر کو کراچی پہنچیں گی، رواں سال 820 ویگنوں میں سے مزید 130 ویگنز مارچ میں ریلوے سسٹم میں شامل ہوجائیں گی۔
ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی معاہدے کے تحت باقی 620 ویگنیں پاکستان میں بنیں گی، ملک میں مینوفیکچرنگ سے قومی خزانے کا پیسہ بچے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
— Pakistan Railways (@PakrailPK) January 14, 2023
نئی ویگنز سے ریلوے آمدن میں سالانہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گا، موجودہ ویگنز 60 ٹن وزن کے ساتھ 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہیں، نئی ویگنز میں 70 ٹن وزن کے ساتھ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت ہے۔
جدید ویگنز کی سسٹم میں شمولیت سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔