لاہور: (دنیا نیوز)معاشی خسارے کا شکار پاکستان ریلوے کے پاس چین سے آئی بوگیوں کی ادائیگی کےلئے رقم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نئی بوگیوں کےلئے ایل سیز کھولنے میں مشکلات کا سامنا ہے، 46مسافر کوچز پاکستان پہنچ گئیں مگر ان کے پیسے ادا نہیں ہوئے ہیں۔
ریلوے حکام کی جانب سے حکومت کو فنڈز دینے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ ادائیگی ہوسکے، ریلوے کے پاس کچھ پیسے تھے وہاں سے کچھ پیسے ادا کردیئے ہیں۔
ریلوے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ڈی پی پر نظرثانی ہونے سے ریلوے کے منصوبے بھی متاثر ہوئے، کوچز ہم پورٹ سے لے آئے ہیں مگر ایل سی ختم ہونے سے پہلے ہمیں ادائیگی کرنی ہے، حکومت کے پا س بھی ہمیں دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔