لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں ایم ایل ون منصوبہ کے انتظامی امور کیلئے نجی شعبہ سے قابل ترین افراد لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر نے آپٹیکل فائبر پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے تکنیکی کمیٹی کو سفارشات جلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ تیل کی بحفاظت ترسیل کیلئے ڈی کینٹنگ کے اعلی معیار کو یقینی بنایا جائے۔
خواجہ سعد رفیق نے شرح آمدن بڑھانے کیلیے تیل بردار گاڑیاں مکمل لوڈ کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ تیل بردار گاڑیوں کی آمد رفت کا وقت کم کرنے کیلئے پی ایس او حکام سے بات کی جائے، ٹرین برانڈنگ اور دوران سفر تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلیے کام تیز کیا جائے۔ اجلاس میں گرین لائن ٹرین کی تجویز سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔