لاہور: (دنیا نیوز)مہنگائی کے دور میں مسافروں پر بوجھ پڑ گیا، محکمہ ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافر ٹرینوں کی مختلف کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے، محکمہ ریلوے کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، خیبرمیل ٹرین کا کراچی براستہ لاہور پشاور اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11 ہزار روپے کر دیا گیا، خیبر میل ٹرین کا پشاور سے اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 200 روپے کر دیا گیا، اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 7ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
قراقرم ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3ہزار روپے مقرر، کراچی ایکسپریس کا لاہور اور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 9ہزار روپے ہوگیا، کراچی ایکسپریس اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7ہزار روپےمقرر، اے سی سٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 150 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے ہوگیا، کراچی ایکسپریس ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
رحمان بابا ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار روپے مقرر،ا ے سی سٹینڈرکلاس کا کرایہ بڑھا کر 5 ہزار روپے ہو چکا، رحمان بابا ٹرین کی اکانومی کلاس کا کرایہ بڑھا کر 3 ہزار روپے کر دیا گیا جبکہ پاک بزنس ایکسپریس اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار روپے کر دیا گیا،لاہور سے کراچی کیلئے ٹرین آپریشن 5 اکتوبر کو بحال ہوگا۔