لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ریلوے نے عید کے تینوں دن ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق عید قربان کے تین دن ریلوے مسافروں کو کرایوں میں 30 فیصد رعایت ملے گی۔
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق ریلوے کی جانب سے شعبہ آئی ٹی کو 10 جولائی سے 12 جولائی تک کرائے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 10 جولائی سے 12 جولائی تک مسافروں کو 30 فیصد رعایتی ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے، عید سپیشل ٹرینوں پر کرایوں میں رعایت نہیں دی جائے گی۔