اسلام آباد: (دنیا نیوز) ریلوے اور پی آئی اے کے مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک تمام پروازوں پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت کا اعلان
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) July 16, 2022
انشا اللّٰہ آج رات بارہ بجے کے بعد عملدرآمد شروع ھو جائیگا pic.twitter.com/qzt2foOvmR
ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی، کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔
سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا، کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔