لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے، اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے طیارہ بارش کے پانی میں ڈوبے رن وے پر لینڈنگ کے بعد ٹیکسنگ کررہا ہے۔
یاد رہے کہ کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور متعدد علاقے زیر آب آچکے ہیں۔ ایسے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کو گزشتہ دو روز کے دوران سیاستدانوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب توجہ ملی ہے۔
10 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ میں پی آئی اے کا طیارہ پانی میں ڈوبے ہوئے رن وے پر اترتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے بھی کراچی میں بنیادی ڈھانچے کے سنگین مسائل کی نشاندہی کرنے کے لیے ویڈیو شیئر کی۔
And PPP wants to rule Pakistan:) 14 years of uninterrupted rule in Sindh has drowned whole Sindh and Zardaris now want whole Pak to implement great Governance model of NawabShah family… pic.twitter.com/BIOmzXSL9T
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 11, 2022
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے وضاحت پیش کی ہے۔
An old video is being flushed around on social media that shows an airplane moving on a runway covered in water. Please note that this is an old video, nearly 3-year old, and does not depict the present situation at Karachi s JIAP, which is normal, with drains working normally. pic.twitter.com/wcM5VmQbFg
— PCAAOfficial (@official_pcaa) July 11, 2022
سی اے اے نے کہا کہ وائرل ویڈیو تقریباً 3 برس پرانی ہے اور اس کے بعد سے کراچی ایئرپورٹ پر نکاسی کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پر ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دکھایا گیا کہ ایک ہوائی جہاز پانی میں ڈوبے ہوئے رن وے پر چل رہا ہے، براہ کرم نوٹ کریں کہ یہ ایک پرانی ویڈیو ہے جو تقریباً 3 سال پرانی ہے جس کے بعد سے ایسی کسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔