پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو آئین کی بھی کوئی پرواہ نہیں، لانگ مارچ کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی،عدالت کو اس دن آدھی رات کو کیوں نہیں کھولا گیا۔
پشاورمیں انصاف لائزرکنونشن کی تقریب سے خطاب میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں حمزہ شہبازکی غیرآئینی حکومت قائم ہے،حمزہ شہباز اقلیت کا وزیراعلیٰ ہے، پاکستان کے فیصلے امپورٹڈ حکومت کو نہیں کرنے دینگے،آئین کے خلاف رات کو عدالتیں کھولیں گی تو پھر تنقید ہوگی،آئین کے خلاف رات کو عدالتیں کھولیں گی تو پھر تنقید ہوگی،دس دن گزرنے جانے کے باوجود مخصوص نشستیں ابھی تک نوٹیفائی نہیں ہوئے۔
انہوں نےکہا کہ عدالیہ سے پوچھتا ہوں کہ جس طرح احتجاج کو دبایا گیا کیا یہ انصاف ہے، ہم شدت پسند نہیں ،کیا سیاسی پارٹیوں کو یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ احتجاج سے پہلے ملٹنٹ ونگ بنائے،سپریم کورٹ ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ آئین کی سدا سنیں۔
سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہتے رہے ہم پرامن احتجاج کر رہے ہیں،ہم نے جلسے کئے کوئی گملہ نہیں ٹوٹا، سیاسی شعور پی ٹی آئی نے دی ہے, بریانی کی دیگیں بنا کر احتجاج کے لئے لوگ نہیں لاتے، جب لوگوں کی سانس بند کریں گے تو پھر شدید انقلاب کے لئے تیار رہے،پنجاب اسمبلی میں الیکشن کرائیں۔