لانگ مارچ سے پہلے پنجاب اور سندھ پولیس نے خاندانوں کو ہراساں کیا: عمران خان

Published On 29 May,2022 05:22 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ سے پہلے پنجاب اور سندھ پولیس نے خاندانوں کو ہراساں کیا، پرامن مظاہرین پر بربریت کی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 25 مئی کو ہونے والے احتجاج اور گرفتاریوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے لکھا کہ قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول! دستور، سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے اس مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکاء کیخلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔

انہوں نے لکھا کہ ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں کی حرمت پامال، اہلِ خانہ کو ہراساں کیا گیا۔

 

 

Advertisement