منحرف اراکین وعدہ گواہ معاف بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں، فواد چودھری

Published On 16 June,2022 06:17 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی تبدیلی سے متعلق ہمارے کئی منحرف اراکین وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کی سازش کے کردار بے نقاب ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تو کئی منحرف اراکین بھی وعدہ معاف گواہ بن کر کمیشن میں آنے کو تیار ہیں کہ انھیں کیسے تحریک انصاف چھوڑنے کیلئے مجبور کیا گیا۔

سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام نے معیشت کی بخیاں ادھیڑ دیں آج عام آدمی مہنگائ کے ایک عفریت کا سامنا کر رہا ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو دوبارہ حکومت ملی دوبارہ تیل اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے،ملک چلانا کوئی پرائیویٹ انڈسٹری چلانا نہیں ہے، معاشی ترقی کیلئے انرجی کا سستا ہونا انتہائی اہم ہے۔

مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ آپ جیسے جاہل جو حکومتی اخراجات پر قابو نہیں پا سکتے وہ توانائی کی قیمتوں میں اضافے کو معاشی حکمت عملی سمجھتے ہیں۔
 

Advertisement