پنجاب کا وزیراعلیٰ سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضر ہے: فواد چودھری

Published On 21 May,2022 12:39 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ آج سیشن عدالت میں فرد جرم کیلئے حاضرہے، سیاست میں جب اخلاقیات ہی نہیں ہوں گی تو مملکت ایسے ہی شرمناک واقعات کا سامنا کرے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب اسے عام مقدمات کی طرح لیں تو ضمانت خارج ہوتی ہے اور دونوں جیل جاتے ہیں، لیکن ٹیکنیکل جسٹس نے دونوں کو جیل کے بجائے ایوان اقتدار میں بٹھا دیا۔

دوسری جانب فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کرائم منسٹر شہباز شریف کے حکم پر نیا اسپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا گیا، ملزم نے تفتیشی ادارے کا وکیل اپنی مرضی کا لگوالیا، اب ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی مخالفت کر دی۔

ادھر اسد عمر نے کہا کہ کل رات پولیس قیدیوں کی گاڑی کیساتھ بنی گالا پہنچی، نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر واپس چلے گئے، اگر کوئی عمران خان کے خلاف حرکت کی تو جو ملک میں ہوگا اس کی ذمہ داری مکمل طور پر حکومت پر ہوگی، طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہے۔
 

Advertisement